نہال ہاشمی جیل سے ہسپتال کیوں منتقل ہوئے‘ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس‘ آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی خبروں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے 3دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ فاضل چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال واضح کریں کہ نہال ہاشمی دوران حراست کیسے ہسپتال میں داخل رہے یا منتقل ہوئے۔