فرانس: 2خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتاری طارق رمضان کے طبی معائنے کا حکم
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں 2عورتوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار اسلامی سکالر پروفیسر طارق رمضان کے طبی معائنے کا حکم دیدیا گیا۔ فرانسیسی عدالت نے کہا کہ دیکھا جائے کیا وہ جیل میں رہ سکتے ہیں‘ ملزم کو ایک سال تک عدالتی حکم پر جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔ ملزم فرار نہ ہو‘ شکایت کنندہ کو نقصان نہ پہنچاسکے اس لئے جیل میں رکھا جائے گا۔ فرانسیسی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جج ایسی حراست کو غیر ضروری قرار دے سکتا ہے۔