شہباز شریف کا بوریوالہ میں والہانہ استقبال، 5 منٹ کا فاصلہ 40 منٹ میں طے کیا، شیر آیا کے نعرے
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہبازشریف کا جلسہ گاہ تک انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا۔٭وزیراعلیٰ کی گاڑی نے جلسہ گاہ تک کا 5منٹ کا فاصلہ تقریباً 40منٹ میں طے کیا۔ ٭سڑک کے دونوں اطراف ہزاروں لوگ اپنے محبوب قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے۔٭ہزاروں لوگ وزیراعلیٰ کی گاڑی کے آگے چلتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کی محبت کا جواب دیا۔ ٭وزیراعلیٰ کا پنڈال پہنچنے پر پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا اور پورا پنڈال شیر آیا ، شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا ۔٭وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر پنڈال میں کبوتر چھوڑے گئے جن کے ایک پَر پر سبز اور ایک پر سفید رنگ کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی جھنڈے سے مزین تھے، اِسی طرح فضا میں سبز اور سفید رنگ کے غبارے بھی چھوڑے گئے۔ بورے والا کے لوگوں کا کہنا تھا کہ آج تک کسی لیڈر نے بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کیا جتنا یہ جلسہ ہے۔ جلسے کے آغاز سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی جس پر ہزاروں لوگوں نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔