جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی‘نوازشریف‘ نثار کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے: سعدرفیق
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا‘ جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی‘ چوہدری نثار علی خان اور نوازشر یف کے معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا شہباز شریف نے بھی جی ٹی روڈ کے ذریعے نہ جانے کی تجویز دی تھی کئی پارٹی رہنمائوں نے جی ٹی روڈ کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دیا تھا\ نواز شریف کو موٹر وے سے لاہور جانے کا بیان کسی ایک سے منسوب کرنا مناسب نہیں ہے۔ بعض سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو موٹر وے سے جانے کی تجویز دی تھی۔صحافیوں کے ایک وفد نے بھی وٹر وے سے نہ جانے کی تجویز دی تھی ٗتجاویز کے بعد نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا۔