نجی ہسپتال میں زیر علاج ڈیرہ کی رہائشی خاتون میں ایڈز کی تصدیق
ملتان (نمائندہ خصوصی)نجی ہسپتال میں زیر علاج خاتون میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے ڈیرہ غازیخان کی 35 سالہ خاتون کو بیمار ہونے پر پیر خورشید کالونی میں واقع نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا نجی ہسپتال میں ٹیسٹ کروانے پر ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے مریضہ کا خاوند دبئی‘ مسقط میں رہائش پذیر رہا ہے اور آج کل سعودی عرب میں رہ رہا ہے مزید براں نجی کلینک پر کالرو روڈ اﷲ شافی چوک ملتان کے رہائشی سجاد علی کے 5 سالہ بیٹے محبوب کو چکن پاکس کے باعث علاج کے لئے لایا گیا ہے بچے کو 5 یوم سے بخار ہے ۔
خاتون ایڈز