نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کی ایک اور مریضہ چل بسی‘ ہلاکتیں 44 ہوگئیں
ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں زیر علاج سیزنل انفلوئنزا (سوائن فلو) کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ہے جس سے اس مرض کے باعث فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے جمعرات کے روز خانیوال سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون نے آئی سی یو وارڈ میں دم توڑا۔ سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں دو نئے مریض نشتر ہسپتال میں داخل ہوئے اس وقت ہسپتال میں 6 مریض زیر علاج ہیں 3 مریض آئسولیشن وارڈ اور 3 آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں آئی سی یو وارڈ میں داخل مریضوں میں دو میں سیزنل انفلوئنزا پازیٹو اور ایک مریض میں نیگیٹو ہے آئسولیشن وارڈ میں داخل ایک مریض نیگیٹو جبکہ دو مریضوں کی ٹسٹ رپورٹ کا انتظار ہے نشتر ہسپتال میں اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 292 مریض لائے جا چکے ہیں ان میں سے 134 میں مرض کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سوائن فلو