چین کے نئے سال کا آغاز‘ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چینیوں کیلئے خصوصی تقریبات
ساہیوال (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے نئے سال کے موقع پر تحائف دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی، ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی، ڈی پی او عاطف اکرام، میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ اور اے ڈی سی جی احمد خاور شہزاد نے شرکت کی جنہوں نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے چینی کمپنی کے سی ای او مسٹر سونگ اور دوسرے اعلی عہدیداران میں تحائف پیش کئے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، اس موقع پر مسٹر سونگ نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کول پاور پلانٹ کے قیام سے پاکستان میں بجلی کی کمی دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ چین پاکستان کی تیز رفتار ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔
ظہرانہ