ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
ہری پور(آئی این پی ) مردان میں جرگہ کے دوران تین افراد کو قتل کرنے والے مجرم سیف الاسلام کو ہری پور ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جمعرات کو مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگہ میں موجود افراد پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر مجرم نے سپریم کورٹ میں رحم کی اپیل بھی دائر کی تاہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے مجرم کی رحم کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔ مجرم کے لواحقین لاش لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔
پھانسی