پرویز مشرف کا نام تو ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا: مریم نواز
اسلام آباد (نامہ نگار)احتساب عدالت میںسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا لیکن جو نواز شریف اور مریم نواز لندن سے ان جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے آئے اور اب بھی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔