ٹریفک حادثات میں بزرگ جاں بحق8 افراد زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک کے حادثات میں 85 سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر کی زد میں سڑک کراس کرنے والا 85 سالہ اﷲ دتہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش پولیس نے ورثاء کے حوالے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں دیگر حادثات میں شوکت اور عمران وغیرہ 8 افراد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
جاں بحق