نیب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ، صاف پانی کمپنی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور صاف پانی کمپنی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کے افسروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پہلے ہی ان محکموں کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے اور تمام ریکارڈ اینٹی کرپشن کے پاس موجود ہے اور ان کمپنیوں کی متعلق تحقیقات ہی اینٹی کرپشن اور نیب میں اختلافات کا باعث بنی جس پر نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔