وہاڑی و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کئی ہفتوں سے جاری کاروبار زندگی متاثر‘ شہری پریشان
وہاڑی(نامہ نگار)شہر اور گردو نو اح میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دیا کارروباری زندگی بری طرح متا ثر ، تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے وابستہ روز گار کما نے والے افراد بے روزگار ہو گئے گھروں میں فاقوں کی نو بت آنے کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، لو گو ں کا کہنا ہے کہ آئے روز اخبارات میں حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کیے جا تے ہیں اور بجلی کی پیداوار بڑھ گئی ہے کے بھی بیانات آتے رہتے ہیں جبکہ ہمیں بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے شہریوں ارسلان ، وحید، عبداللہ ، وقاص ، شہبازاحمد نے اعلیٰ حکام اور ذمہ داران حکام سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ