جماعت اسلامی ملتان پی پی 198 کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن آج ہو گا
ملتان (سماجی رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان پی پی 198 کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن اور جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب حلف برداری آج بروز جمعتہ المبارک کو تین بجے ہو گی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ جے آئی یوتھ نو منتخب چیئرمینوں سے حلف لیں گے اور خطاب کریںگے تقریب کی صدارت ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کریں گے تقریب سے ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی چودھری ظفر اقبال ارائیں بھی خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی