وٹس ایپ پر تصاویر کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرکے ایک لاکھ روپے مانگنے والا نوجوان گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے وٹس ایپ پر نوجوان لڑکی کی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے ایک لاکھ روپے مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حماد خورشید کے خلاف ایک شخص محمد طارق نے شکایت کی تھی کہ ملزم اس کی بیٹی کو بلیک میل کر رہا ہے۔ ایف آئی اے نے رقم ادا کرنے کے بہانے ملزم کو مزنگ میٹرو بس سٹیشن پر بلا کر گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ موبائل فونز کی خریداری اور فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ خریدے ہوئے موبائل فونز سے ضائع شدہ ڈیٹا واپس نکال کر اس ڈیٹا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتا ہے۔