ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ، غیر ملکی خاتون ملزمہ کا چالان عدالت میں پیش
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی غیر ملکی خاتون ٹریسا کا چالان ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔فاضل عدالت نے ملزمہ کو 24 فروری تک جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔