لاہورکے تمام بلیئرڈ وکیرم کلب رات دس بجے تک بند کرانے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار)جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام بلیئرڈ اور کیرم کلب رات 10بجے تک بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے شہر بھر کے بلیئرڈ اور کیرم کلبز کور ات 10بجے تک بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو فیصلے پر عملدرآمد کا پابند کیا گیاہے۔