کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ڈیری فارمز مالکان کا بھینسوں کیساتھ احتجاج
کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں بھینس کالونی کے قریب ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن کا بھینسوں کے ہمراہ مظاہرہ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے بعد پولیس نے نیشنل ہائی وے پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ ذرائع کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں مظاہرین نے نیشنل ہائی وے، سٹیل ٹاﺅن سے ملیر جانے والی ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین احتجاج میں بھینسیں بھی اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ اس موقع پر بھینس کالونی میں احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے بعد بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین اپنی موٹر سائیکلیں اور بھینسیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
گوالے احتجاج