وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ بوریوالا جھلکیاں۔۔۔۔محمد اکرم چوہدری سے
کالج گراﺅنڈ جلسہ گاہ عوام سے کھچا کھچا بھرا ہوا تھا،گراﺅنڈ میں 25ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ جلسہ گاہ اور باہر سڑکوں پر ہزاروں لوگ موجود تھے،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور امیدوار ان الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے،جلسہ گاہ میں سب سے بڑا جلوس ایم پی ا ے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچا،چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے جلسہ میں شریک اپنے کارکنوں میںلنچ باکس اور فروٹ تقسیم کیا کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے،میاں شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر 3بج کر 15منٹ پر بورے والا کی فضا میں داخل ہوا جلسہ گاہ کا چکر کاٹا لیگی کارکنوں نے ہاتھ ہلا کر میاں شہباز شریف کا استقبال کیا، ہیلی پیڈ پر میاں شہباز شریف کا استقبال کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ،آر پی او ادریس احمد ،صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی و دیگر نے کیا،میاں شہباز شریف 3بج کر25منٹ پر جلسہ گاہ پہنچے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا،سٹیج پر ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عمران ارشاد ،رانا مشہود احمد خاں ،محترمہ تہمینہ دولتانہ ،میاں ثاقب خورشید ،میاں عرفان دولتانہ،سعید احمد منیس و دیگر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے،جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے مختص کرسیوں پر ن لیگی کارکنان کا قبضہ انتظامیہ تماشائی بنی رہی،صحافیوں نے ساڑھے 3گھنٹے کھڑے ہو کر جلسہ کی کوریج کی۔میاں شہباز شریف نے جلسہ گاہ میں مکمل ہو نے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی،جلسہ ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کے چند کارکنان سٹیج پر چڑھ گئے اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے انتظامیہ منہ تکتی رہ گئی،جلسہ گاہ کے شرکاءمختلف اخبارات میں شائع ہونے والے میاں شہباز شریف کے استقبالیہ اشتہارات کا مطالعہ کرتے رہے۔ ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو مائیک پر بولنے کے لیے صرف 50سیکنڈ کا وقت دیا گیا ۔ چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق نے میاں شہباز شریف کوپنجاب کی روایتی پگڑی پہنائی۔
جھلکیاں