افواج کے نام پر چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی فہرستیں ایف آئی اے کے حوالے
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے فہرستیں ایف آئی اے کے حوالے کردیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 255 اکاﺅنٹس بھیجے ہیں جن میں 45 ٹوبٹر‘ 94 فیس بک‘ 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاﺅنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس براہ راست پاکستان آرمی‘ پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کا نام استعمال کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکاﺅنٹس میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔
میڈیا اکاﺅنٹس