سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن بندر انتقال کرگئے
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کرگئے ہیں۔ سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پرنس عبدالعزیز بن بندر کی نماز جنازہ عصر کے بعد ریاض کی مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کردیا گیا۔