زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کل سنایا جائے گا
لاہور (آئی اےن پی) قصور میں کمسن بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل 17فروری کو سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی تھی۔ اس دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا تھا جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کیا گیا تھا۔ قبل ازیں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے، عدالت میں36 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں قصور کی کمسن بچی کو ملزم عمران نے بدفعلی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا یا تھا، بچی کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہو ئے تھے کہ پیچھے سے محلہ دار عمران نے انتہائی شرمناک واردات کی۔اس سفاکیت پر پورا پاکستان سراپا احتجاج تھا اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔
زینب قتل کیس