بھارتی فضائیہ کا طیارہ آسام میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
نئی دہلی (اے ایف پی+سپیشل رپورٹ) شمالی مشرقی بھارتی ریاست میں مائیکرو لائٹ طیارہ گرنے سے فضائیہ کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ ائر فورس حکام نے بتایا یونہی طیارے نے جوہرات ائر بیس سے اڑان بھری تو تھوڑی دیر بعد گر گیا۔ پائلٹس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی۔ طیارے میں آگ لگ گئی اور ایک آگ کے گولے کی مانند زمین پر آ گرا۔ حادثے کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکیں۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔