نقیب محسود قتل، ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج بروز جمعہ سپریم کورٹ میں ہوگی ، جبکہ سندھ پولیس کے آفسر راﺅ انوار کے عدالت پیش ہونے کا امکان ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔گزشتہ 13فروری کو ہونے والی سماعت میں راﺅ انوار کا سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے توسط سے چیف جسٹس کو خط پڑھا گےا تھا ۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کے جاری گرفتاری کے آرڈر منسوخ کرتے ہوئے سندھ پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور انہیں جمعہ کو عدالت طلب کےا تھا جبکہ معاملے کی انکوائری کے لیئے آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایف آئی اے کے آفسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دےا تھا ۔
نقیب محسود کیس