مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے: کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے‘ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے‘ یہ نہ ہو کہ میں بھی لاپتہ ہوجاﺅں اور آپ لوگ مجھے ڈھونڈتے رہیں‘ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف ملک سے باہر نہ جاتے۔ جمعرات کو کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف باہر نہ جاتے۔ مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے۔ یہ نہ ہو کہ کل میں بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہوں اور میرے لاپتہ ہونے کے بعد آپ مجھے ڈھونڈتے رہیں۔ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ایم این اے کہہ رہا ہے اسے واجد ضیاءاور عمران منگی سے خطرہ ہے۔
عدالت عظمیٰ