سندھ حکومت کا 6 ہزار جونیئر ایلیمنٹری اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ
کراچی(وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو 6000 جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز(جے ایس ٹی) بھرتی کرنے کی ہدایت کی تاکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سسٹم ، انگلش میڈیم اور کمپری ہینسیو ہائی اسکولز شروع ہوسکیں۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہائوس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 انگلش میڈیم اسکول کی عمارتیں جوکہ زیر تعمیر تھیں ان میں سے 15 کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسکول بلڈنگز جو کہ مکمل ہوچکی ہیں اور شروع ہونے کے لیے تیار ہیں ان میں شہید بے نظیر ا?باد، سکھر ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز ، سانگھڑ ، خیرپور، میرپور خاص ، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی ، ٹھٹھہ، بدین ، سجاول م،ٹیاری ،ٹنڈو الہیار خان اور جام شورو ہیں۔ وہ اسکول جو کہ 19-2018 میں مکمل ہوں گے ان میں حیدرآباد، عمر کوٹ، دادو ، قمبر۔شہداد کوٹ، جیکب ا?باد، تھرپارکر اور ملیر شامل ہیں جبکہ شکار پور ، کشمور اور کراچی کے 3 اسکولوں پر ا?ئندہ سال کام شروع ہوگا۔اقبال درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 5 اسکولوں کی ایس این ای منظور کی جاچکی ہے جبکہ دیگر 10 کی ایس این ای ابھی تک محکمہ خزانہ نے منظور نہیں کی ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور محکمہ خزانہ سے فائل منگوائی اور اجلاس کے دوران اس کی منظوری دی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سرکاری سرخ فیتے کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر کام وقت پر ہونا چاہیے۔ مراد علی شاہ نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ نامور تعلیم دان اور تعلیمی اداروں سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ انگلش میڈیم اسکول نجی مینجمنٹ کے تحت چلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پبلک سیکٹر میں اچھے اسکولوں کے قیام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اخراجات بشمول ٹیوشن فی، ٹیکسٹ بْک ، ایکسرسائز مٹیریل، ریسیشن فی اور امتحافی فی اور حتیٰ کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں بھی برداشت کرے گی۔اقبال درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ میں 6000اساتذہ کی بھرتی کے لیے قواعد کی تشکیل ریگولیشن ونگ کے تحت زیر عمل ہے۔انتظامات کی منظوری کے بعد ہر انگلش میڈیم اسکول کے لیے 69 اسٹاف اراکین لیے جائیں گے جن میں 39 ٹیچنگ اسٹاف شامل ہیں۔15 اسکولوں کے لیے فرنیچر خرید کیا جاچکا ہے ہر اسکول میں مکمل سامان سے ا?راستہ سائنس اور کمپیوٹر لیبس، ایک بہترین لائبریر ی اور اسٹینڈ بائے جنریٹر کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ اسکول انگلش میڈیم ہوں گے اور کیمبرج سسٹم کے تحت چلائے جائیں گے۔ ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتدائی بچگانہ تعلیم کے لیے اساتذہ جینیئن مسابقتی عمل کے ذریعے بھرتی کیے جانے چاہئیں مگر ان نئے اساتذہ کو لازمی طورپرانگریزی، سائنس اور حساب اچھے طریقے سے آنا چاہیے۔
اساتذہ /بھرتی