وزیرخارجہ خواجہ آصف 20 فروری سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ خواجہ آصف، روسی ہم منصب سرگئی ولاروف کی دعوت پر بیس فروری کو سرکارہ دورہ پر ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ورکنگ دورہ ہو گا جس میں دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق روسی وزیر خارجہ کی طرف سے اس وقت خواجہ آصف کو دورہ ماسکو کی دعوت ایک زبردست سیاسی و سفارتی مدد ہے جو پاکستان کو امریکہ کے فوجی و سفارتی دباﺅ سے نکلنے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس ذریعہ کے مطابق کواجہ آصف کو دورہ ماسکو کی دعوت کا دوسرا مقصد افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کرنا ہے کیونکہ روس شمالی افغانستان کو داعش سمیت دہشت گردوں کا گڑھ قرار دے چکا ہے جہاں سے دہشت گرد وسط ایشیاءکے ذریعہ اس کی سر حدوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ اور روس کو اس صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
خواجہ آصف