انٹرنیشنل فٹسال کپ میں شرکت کیلئے برازیل کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ساکر فٹسال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فٹسال کپ میں شرکت کیلئے برازیل کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ چئیرمین پاکستان فٹسال فیڈریشن ملک مہربان، وزارت کھیل کے نمائندوں اور فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم برازیل کا استقبال کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برازیل کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ایونٹ میں شرکت کے لیے نیپال کی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے جبکہ ترکی کی فٹسال ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی۔ ایونٹ آج سے 18 فروری تک کھیلا جائےگا۔