;ریلوے اراضی واگزار کرائی جائے، مجلس قائمہ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(خبر نگار) سینیٹ کی مجلس قائمہ براے ¿ ریلوے نے سندھ میں ریلوے کی اربوں روپے کی زمینوں کو نجی افراد کودےنے پر سخت برہمی کا اظہار کےا ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے لے اٹارنی جنرل آف پاکستان کوطلب کیا گیا تھا کمیٹی اٹارنی جنرل کو خط لکھے گی اور اگلے اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈ ا پر تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔ کمےٹی کا اجلاس چیئرمین سردار فتح محمد حسنی کی زیر صدارت پارلےمےنٹ ہاوس مےں منعقد ہو۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضہ سب سے پہلے خیبر پختونخواہ نے پھر بلوچستان نے چھڑوایا ۔سندھ اور پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے۔پنجاب سندھ میں رکاوٹ بیوروکریسی ہے۔یہ معاملہ سپریم کورٹ ہی میں حل ہوگا۔وزیر آباد میں چوالیس سو کنال زمین واگزار کرائی ہے ریلوے کی زمینوں پر قبضے چھڑانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی گفتگو کی مگر عمل نہیں ہوا۔
لوگوں نے زمینوں پر قبضے کو قانونی بنا لیا ہے ۔سیاسی ہی نہیں فوجی حکمرانوں نے بھی ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہونے دیئے ۔ایک طرف رائل پام کلب والے مجھے سفارشیں کرواتے ہیں دوسری طرف پیشیوں پر پیشیاں لیتے ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ جدیدریلویز کاتجربہ نہ ہونے کی وجہ سے میرے دور میں ایم ایل ون ریلوے ٹریک شروع نہیں ہوسکے گا ۔صوبہ سندھ حکام نے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے کے نقشے چین کی وزارت نے منظورکرلیے ہیں ۔ انقلابی یونین کیطرف سے ریلو ے کیرج فیکٹری اسلام آباد دفتر کے سامنے پل کی تعمیر کی قائمہ کمیٹی کی درخواست پر اگلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سیکرٹری کیڈکو طلب کرلیا۔ سینیٹر تاج حید ر نے کہا کہ مزدوروں کی جان و مال کا تحفظ ہونا چاہیے ۔