بحریہ ٹائون کے نئے کاروباری منصوبے ایسکارٹس بینک کا افتتاح کردیا گیا
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) بحریہ ٹائون نے اپنے نئے کاروباری منصوبے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی بحریہ آرچرڈ لاہور میںپہلی برانچ کا شاندار افتتاح کردیا۔ اس تقریب کا انعقادجمعرات کے روز معزز مہمانوں کے درمیان ایک خوبصورت تقریب میں کیاگیا۔سی ای او بحریہ ٹائون احمد علی ریاض ملک ، چیئرمین ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈزین ملک، سی ای او ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈنوید امین خواجہ کیساتھ ساتھ دونوں طرف کی منیجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پرسی ای او بحریہ ٹائون احمد علی ریاض ملک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ’جو لوگ بحریہ ٹائون میں گھر بنائیں گے یا پلاٹ خریدیں گے اور ان پلاٹس پر گھر بنائیں گے،یہ بینک صرف ان کو loan دے گا۔صرف بحریہ ممبرز کیلئے ہیں یہloan low-cost housingکو پروموٹ کرے گا جوبحریہ ٹائون کا مقصد ہے َ ۔جبکہ بینک کی دیگر سروسز سے تمام دیگر صارف مستفید ہو سکیں گے با لخصوص ڈپازٹس سکیمز۔ہم انشاء اللہ19فروری کو کراچی میںبرانچ کا افتتاح کر رہے ہیں، اور اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی میں بھی برانچ کا آغاز کر رہے ہیں۔‘ ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اب ایکویٹی کمپلائنٹ ہے اور 1,200,000,000 (1.2 ارب ( روپے کی انویسٹمنٹ کے بعد تمام لائسنسز کی تجدید ہو چکی ہے۔ ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈنے نئی انتظامیہ کی پالیسی کے تحت تمام فعال کھاتے داروں کو جمع شدہ مارک اپ/منافع سمیت تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز اور اسٹاک مارکیٹ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی نئی انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کا بہترین عکاس پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں 13مارچ 2017 کے عام اعلان کے وقت بینک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 428,211,000 روپے سے 1,853,082,000روپے تک14)فروری 2018کی شرح حصص کیمطابق(اضافہ ہے۔ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈکینئی برانچ کا آغاز 19فروری 2018کو بحریہ ٹائون کراچی اور رواں ماہ کے آخر میں بحریہ ٹائون راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے۔دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی بحریہ ٹائون کی عوامی فلاح کے فروغ کی روایت کا عکاس ہے۔
بحریہ ٹائون/ افتتاح