میرے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،ڈاکٹر عاصم
کراچی (وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ میں جیل میں رہا پر مجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو دعوت دے چکا ہوں، تمام لوگ پاکستان کیلئے کام کریں پیپلز پارٹی کے دروازہ سب کیلئے کھلے ہے۔نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ کرپشن کا پیسہ کہاں ہے نیب کو ہی پتہ ہوگا، نیب نے چیمبر اندر بنایا ہوا ہے اور وہاں گواہوں کو حراساں کیا جاتا ہے جو غلط بات ہے۔ میں جیل میں رہامجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ہم سب کو کراچی شہر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر عاصم