بلوچستان میں جادو دکھانے والے لودھراں میں ضمانت ضبط کرابیٹھے، سردار رحیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خریدو فروخت کی منڈی لگائی ہوئی ہے ،بلوچستان میں جادو دکھانے کے دعوے کرنے والوں کا پنجاب لودھراں کے ضمنی الیکشن میں جادو فیل ہوگیا اور انکی ضمانتیں تک ضبط ہو گئیں،سندھ سرکار نے لوٹ کھسوٹ کو اپنا ایجنڈا بنالیاہے جی ڈی اے سندھ کے عوام کو غاصبوں سے نجات دلائے گی عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ زرداری ٹولے کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں۔یہ بات انہوںنے پیپلزپارٹی ورکرز کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں ملکی خصوصا سندھ کی سیاسی صورتحال اور 18فروری کو مورو میں جی ڈی اے کے تحت ہونے والے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سردار رحیم نے کہاکہ سندھ کے عوام لٹیروں سے بیزار آچکے ہیں وہ دن دور نہیں جب غاصب اور چور اچکے اپنا منہ چھپاتے پھر رہے ہوںگے۔ سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کھلے عام ووٹروں کی خریدوفروخت کے لئے منڈی لگانا عوام کے ووٹوں کے ساتھ گھنائونا مذاق ہے سندھ کے غاصبوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کرکے رکھ دیا ہے۔
سرداررحیم