نقیب محسود قتل، ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج بروز جمعہ سپریم کورٹ میں ہوگی ، جبکہ سندھ پولیس کے آفسر رائو انوار کے عدالت پیش ہونے کا امکان ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔گزشتہ 13فروری کو ہونے والی سماعت میں رائو انوار کا سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے توسط سے چیف جسٹس کو خط پڑھا گیا تھا خط میں استدعاکی گئی تھی کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے وہ اپنا موقف دینا چاہتے ہیں جبکہ معاملے کی انکوائری کے لیئے خفیہ اداروں پر مشتمل نئی ٹیم انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی رائو انوار کے جاری گرفتاری کے آرڈر منسوخ کرتے ہوئے سندھ پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور انہیں جمعہ کو عدالت طلب کیا تھا جبکہ معاملے کی انکوائری کے لیئے آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایف آئی اے کے آفسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔
نقیب محسود کیس