چیف جسٹس کا نہال ہاشمی کو اسپتال منتقل کرنے کی خبروں کا نوٹس
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی خبروں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے 3دن میں رپورٹ طلب کرلی ،فاضل چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال واضح کریں کہ نہال ہاشمی دوران حراست کیسے ہسپتال میں داخل رہے یا منتقل ہوئے ۔
نہال ہاشمی/ نوٹس