جے آئی ٹی ارکان سے جان کو خطرہ ہے سپریم کورٹ نوٹس لے، کیپٹن صفدر
اسلام آباد (نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے۔ جمعرات کو کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف باہر نہ جاتے۔ مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے۔ یہ نہ ہو کہ کل میں بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہوں اور میرے لاپتہ ہونے کے بعد آپ مجھے ڈھونڈتے رہیں۔ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے۔
کیپٹن صفدر