لودھراں میں کامیابی منفی سیاست کی شکست ہے‘ محمد جاویدمیاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر محمد جاویدمیاں نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کو حق و سچ کی فتح اور منفی سیاست کی ہار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین چاہے جس کا بھی سہارا لے لیں نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف لازم و ملزوم ہیں ملک کی بقا اور سلامتی‘ تعمیر و ترقی میں ان کا کردار کلیدی ہے۔