گلستان جوہر میں آتشزدگی فرنیچر اور گھریلو سامان خاکستر
کراچی( کرائم رپورٹر) گلستان جوہر کے بلاک 6 میں آتشزدگی کے نتیجے میں فرنیچر اور گھریلو سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ آگ گلوب سینٹر کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔خوش قسمتی سے آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔