جامعہ کراچی میں داخلے میرٹ کیخلاف قرار‘ بے قاعدگیاں تسلیم
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے 2018ء کے داخلے میرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے داخلوں میں بے قاعدگیاں تسلیم کرتے ہوئے ٹیسٹ پاس طلبہ کو داخلہ نہ ملنے اور داخلے سے محروم رہ جانے والے طلبہ کو داخلہ دینے کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔جمعرات کو ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں جامعہ کراچی میں پہلی بار وکلاء کے بچوں کو کوٹے پر داخلے دینے کا بھی اعتراف کر لیا گیا۔ داخلہ دینے کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی میں شائستہ تبسم‘ سلیم شہزاد‘ اقبال اظہر اور سلمان قریشی شامل ہوں گے۔ حیرت انگیز طور پر کمیٹی میں داخلہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد قادری کو نظرانداز کردیا گیا اور کمیٹی