لاپتہ لڑکی کی بازیابی کیلئے رشوت کی طلبی کا وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا
کراچی (کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے تھانہ مدینہ کالونی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں مبینہ طور پر درج کیس نمبر 90/2015 کے تحت لاپتہ لڑکی کی بازیابی کے سلسلے میں رشوت طلبی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔