ڈی ایس پی کے عہدے پر تعیناتی کی ضرورت
ایک عرصہ دراز سے تحصیل جام پور کو ایک بہترین منتظم آفیسر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور یہ بات شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ سیاستدانوں نے دو لاکھ سے زائد نفوس کے شہر کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے13مئی 2014 کے الیکشن کے بعد عوام کا احساس محرومی اور بھی بڑھ گیا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے انتخابی حلقہ پی پی 247کی عوام کیلئے 5ارب روپے کے میگا پراجیکٹ کا علان کر دیا اور مختلف سیاستدانوں کی جانب سے مسلسل یہ دعوے سامنے آتے رہے کہ یہ فنڈز میں نے منظور کرائے ہیں لیکن موجودہ حکومت کی مدد پوری ہونے کو ہے اور عوام کو آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جام پور شہر کے ترقیاتی پیکج جو واپسی بھی ہو گئے ہیں کس سیاستدان کے کہنے پہ منظور ہوئے تھے اور کس سیاستدان کے کہنے پر واپس ہو گئے ہیں ؟ جام پور شہر کی شمالی جانب جہاں شہر کا ایک تہائی حصہ آباد ہے گزشتہ دو سال سے شدید کسمپرسی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور تھے صرف چند پائپ کی وجہ سے پورا شہر علاقہ دلدل اور سیلابی پانی کی صورت حال اختیار کر چکا تھا تو جنرل کونسلر شمشیر حیدر خان غلزئی ایڈووکیٹ اور کونسلر صفدر حسین بھٹہ کی جانب سے سینکڑوں شہریوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سید لیاقت علی گیلانی نے اس چیلنج کو قبول کیا اور لاہور وزٹ پر گئے ڈپٹی کمشنر راجن پورچوہدری اشفاق احمد گجر کو گھمبیر صورتحال سے آگاہ کیا اور چیئر مین بلدیہ جام پور الحاج محمد اکرم قریشی سے مشاورت کر کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے تمام ضلعی و تحصیل آفیسران و ٹی ایم اے کا عملہ دیگر تعمیر نو کے محکمہ جات کے آفیسران کو لے کر جائے موقعہ پر پہنچے اور لنڈی پتافی روڈ پر ڈسپوزل ورکس کی بندش میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹی ایم اے کے اہلکاران کی نشاندہی پر فی الفور تقریباً 14پائپ لودھرا شہر سے منگوا کر دن رات کام کر کے سیوریج کے اس مسئلہ کو حل کرا لیا۔ ڈی ایس پی جام پور کی سیٹ محمد ظفر بزدار کے ایس پی انویسٹی گیشن ترقی ملنے پر تقریباً ڈیڑھ ماہ سے خالی پڑی ہوئی ہے اور انتظامی آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور محمد ظفر بزدار جس طرح صرف چند ماہ میں پنجاب پولیس کا مرال بلند کر گئے یہ ایک زندہ مثال ہے۔محمد اکرم قریشی بطور چیئر مین نئے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سید لیاقت علی گیلانی کے ساتھ مل کر دن رات عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔