ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے : ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں او رملک کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ تعلیم کے میدان میں بچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔