کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں پچاس سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا
بلوچستان میں دہشتگردوں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کی گرفتاریوں کیلئے حساس اداروں اور ایف سی کی جانب سے آپریشن کئے جارہے ہیں. کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے سریاب اور گردونواح میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پکڑے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔