یمن: سعودی اتحادی شہری علاقوں میں ممنوعہ امریکی کلسٹر بم استعمال کر رہے ہیں: رپورٹ
نیو یارک (نمائند خصوصی) ہیومن رائٹس واچ کے ترجمان نے انکشاف کیا۔ سعودی اتحادی امریکی کلسٹر بم یمن میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان بموں پر عالمی سطح پر پابندی عائد ہے۔ یہ شہری علاقوں میں چلائے گئے۔ رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ اس کے اجرا کے بعد امریکہ پر دباﺅ بڑھے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔