اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔ صوبائی دارالحکومت لاہور دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی، شام میں اچانک بادل ایسے گرجے کہ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس نے موسم کو مزید دلفریب بنا دیا۔۔وقفے وقفے سےمختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے سردی بڑھا دی ہے۔۔تیز اور خوشگوار ہوا نے پارہ گرا رکھا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان میں مزید بارش ہو سکتی ہے جبکہ مری ، گلیات ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکاناور مری، گلیات، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔