عمر اکمل کو غلط آﺅٹ قرار دیا گیا: شعیب اختر، رمیز راجہ ‘تھرڈ امپائر کا فیصلہ درست تھا، اپیل نہیں کرینگے: پی سی بی ذرائع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے باز عمر اکمل کے آ?ٹ کو کرکٹ مبصرین نے مشکوک قرار دے دیا۔ ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی آف سپنر جدیجہ کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیند پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے بیٹ کو چھوئے بغیر وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھ میں جا پہنچی فیلڈ امپائر نے اپیل کرنے پر انہیں ناٹ آ?ٹ قرار دیا جس پر بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ریویو میں گئے اور ٹی وی امپائر نے انہیں آ?ٹ قرار دے دیا، ٹی وی ری پلے اور سنیکو میٹر میں گیند بیٹ کے ساتھ لگنے کی کوئی آواز سنائی نہیں دی گئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود عمر اکمل کو غلط آ?ٹ قرار دیا گیا، ٹی وی ری پلے اور سنیکو میٹر میں بھی گیند بیٹ کو لگنے کی آواز سنائی نہیں دی سمجھ نہیں آتی ٹی وی امپائر نے انہیں کیسے آ?ٹ کیا پاکستان کو اس پر آئی سی سی سے احتجاج کرنا چاہے۔ سابق اوپننگ بلے باز رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ امپائر نے عمر اکمل کا غلط آ?ٹ دیا ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن امپائر بھی انسان ہیں ان سے بھی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے عمر اکمل کے مشکوک آ?ٹ کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ درست تھا اس لئے اپیل نہیں کریں گے۔