فلسطینی صدر محمود عباس تین روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔
فلسطینی صدرمحمود عباس صدرآصف علی زرداری کی دعوت پرتین روزہ دورےکیلئےپاکستان آرہے ہیں. پاکستان کے دفترخارجہ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سےپیرتک تین روزپاکستان میں قیام کریں گے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس کی پاکستان آمد پرچکلالہ ائیر بیس پران کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیاجائےگا۔ صدرآصف علی زرادی کل ایوان صدرمیں فلسطینی صدرسےملاقات کریں گےجہاں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔