سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی ہسپتال مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا: جاوید اسلم
لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب جاوید اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی ہسپتال کو مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور ہسپتال کے تعمیراتی کام میں اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب ہاسپٹلز ٹرسٹ کی ٹیکنیکل اینڈ فنانس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی۔