مصرمیں احتجاج کے بعد زندگی معمول پرآرہی ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اقتدارپر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتی ۔
حسنی مبارک کے استعفے کے بعد لوگ معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم ٹینک ابھی تک تحریر چوک کے داخلی راستے پر موجود ہیں ۔ ادھر فوج نے منتخب حکومت کو اقتدار دینے کے لیے ٹائم ٹیبل کو حتمی شکل دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی خواہش نہیں رکھتی ۔ جمہوریت پسند رہنماؤں نے جمعے کے دن انقلاب کا جشن منانے کے لیے وکٹری مارچ کا اعلان کیا ہے جس میں وہ فوج کو اپنی سٹریٹ پاور کا پیغام بھی دیں گے۔