اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو ضلع بونیر حلقہ این اے اٹھائیس کے گیارہ پولنگ سٹیشنوں کے نتائج روکنے کے احکامات جاری کر دیئےہیں۔
این اے اٹھائیس کے انتخابی نتائج میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر ڈویژن بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ کیس کا ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں تین سو جعلی پاسپورٹ بنانے پرہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے کے ملازم محمد نعیم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ ہیوسٹن قونصل خانے سے سمجھوتہ بم دھماکے میں ملوث شخص کو جعلی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی پر بغاوت سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔