بینظیر بھٹوکی برسی ، جیالوں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ لے جانے کا فیصلہ

Dec 16, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہیدکے 17ویں یوم شہادت کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جیالوں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ایک 35 رکنی '' سٹریٹیجک مینجمنٹ کمیٹی'' قائم کر دی ہے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ کی کنوینر شپ میں قائم کمیٹی کے ممبران میں عبدالرزاق سلیمی، فرخ بصیر، ایڈون سہوترا، عثمان اعوان، جہان آرا وٹو، سجاد حسین ساجد، اطہر شریف، سبط حسن، یاسر حسین بارا، صہیب ذکی، ناصرہ کفیل، ثانیہ کامران، احسن رضوی، احمد شیر اعوان، عائشہ چوہدری، عمران قدیر، مستنصر کامران، عظیم حفیظ، بشارت علی، فخر مشتاق، حافظ عامر شہزاد، عمائمہ افتخار، صہیب مشتاق، یاسر بخاری، ذیشان شامی، ملک علی سانول، امجد علی خاور، میاں نعمان، نرگس خان، رائے راشد اقبال، رانا جمیل منج، رانا خالد، رانا نعیم دستگیر اورآصف بلوچ شامل ہیں۔ کمیٹی لاہور سے گڑھی خدا بخش مربوط ، منظم اور ہموار سفر کے انتظامات، ٹرین کی برینڈنگ اور دیگر متعلقہ معاملات دیکھنے کی ذمہ دار ہوگی ۔دریں اثنا پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی سٹریٹیجک مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا آن لائن اجلاس گذشتہ روز صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ کی صدارت میں ہوا جس میں نسیم صابر چوہدری، اطہر شریف، سجاد حسین ساجد، ملک علی سانول، جہاں آرا وٹو، آصف بلوچ، مدثر شاکر، عمائمہ افتخار، ناصرہ کفیل، مستنصر کامران، میاں نعمان، یاسر بخاری اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔شرکا نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر جانے والی جیالوں کی ٹرین کے حوالے سے تجاویز پیش کیںاور ایکٹیویٹی کے برینڈ نیم، ہیش ٹیگ، لوگو، سلوگن اور ٹیگ لائن کی تخلیق، دوران سفر کی حکمت عملی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ شہزاد سعید چیمہ 20 دسمبر کو پریس کانفرنس میں ٹرین قافلہ کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں