لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما میں طالب علموں کو سردی سے بچانے کے لیے سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طالب علم اب کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جو 28 فروری 2025 تک جاری رہے گا۔
شدید سردی، یونیفارم پالیسی میں نرمی، بچے کسی بھی رنگ کا سویٹر پہن سکتے ہیں: محکمہ تعلیم پنجاب
Dec 16, 2024